پانچ سال قبل لاپتہ ہونے والی لڑکی کی سہیلی پر قتل کا شبہ ، عدالتی ٹرائل شروع

Monday, October 30, 2017
قومی آواز ۔ ٹورنٹو

ٹورنٹو پولیس کے مطابق پانچ سال قبل لاپتہ ہونے والی لڑکی کے قتل کے شبے میں اس کی ایک سہیلی کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس پر عنقریب عدالت میں مقدمہ چلایا جا ئے گا۔پولیس کے مطابق ٹورنٹو کی رہائشی بتیس سالہ ڈولن میلارڈ اور اوکویلی کے تیس سالہ مارک اسمک پر ٹورنٹو کی تئیس سالہ لارا بیبکاک کو ہلاک کرکے اس کی لاش ایک اوون میں جلانے کا الزام ہے۔پولیس کے مطابق قتل کا محرک محبت کا مثلث ہے جس میں ایک اور لڑکی ملزم کی گر ل فرینڈ کرسٹینا نوڈگا بھی ملوث ہے۔ پولیس اس سانحے کی پوری جانفشانی سے تفتیش کر رہی ہے تاکہ اس اندوہناک قتل کی گھتیاں سلجھ سکیں۔