پاکستانی حکام پر تنقید کرنے پر پاکستانی بلاگر ہالینڈ میں قتل، قاتل لندن سے گرفتار

قومی آواز
عالمی نیو ز ، 29جنوری ،2022
لندن پولیس کے ایک اعلامیے کے مطابق ہالینڈ میں مقیم ایک پاکستانی شخص احمد وقاص گورایہ کو قتل کرنے کے الزام میں لندن میں مقیم پاکستانی نڑاد برطانوی شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔پولیس کے مطابق احمد وقاص گورایا اپنے بلاگ میں پاکستانی حکام پر تنقید کرتا تھا جس پر اکتیس سالہ محمد گوہر خان نے کرائے کے قاتلوں کو سپاری دے کر احمد وقاص کو قتل کروا ڈالا۔ اس سازش کے الزام میں محمد گوہر خان کے علاوہ چار اور دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ احمد وقاص گورایا گزشتہ کئی سالوں سے اپنے بیوی بچوں کے ساتھ ہالینڈ میں مقیم تھا اور وہ اپنے بلاگز میں پاکستانی حکومت پر تنقید کرتا رہتا تھا


متعلقہ خبریں