پاکستانی خاتون کوہ پیما کو ایک اور اعزاز

۔January 20, 2017
قومی آواز ہنزہ ۔
پاکستانی خاتون کوہ پیما کو ایک اور اعزاز

پاکستانی خاتون کوہ پیماثمینہ بیگ کو ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا۔ثمینہ بیگ نے شمشال پیک اکیسپیڈیشن کو لیڈ کیا اور نامعلوم چوٹی بھی سر کی جسے آج تک کسی نے دریافت نہیں نہیں کیا تھا۔

نیشنل ویمن ونٹر ایکسپی ڈیڈیشن کی نگراں پاکستان کی معروف کوہ پیما ثمینہ بیگ تھیں۔ ابتدائی طور پر اپر ہنزہ میں موجود منگلگ کی چوٹی کو سر کرنے کا منصوبہ تھالیکن بعض مسائل کی وجہ سےبوسم پاس ائیریا شمشال نامی چوٹی کو پہلے سر کیا گیاجسے اس سے قبل کسی نے سرنہیں کیا تھا۔

موسم سرما میں ہونے والا یہ ایکسپیڈیشن اس لحاظ سے منفرد تھا کہ کلائمبرز کو باقائدہ ٹریننگ دی گئی تھی۔

ثمینہ بیگ کی سربراہی میں خواتین کوہ پیماؤں نے 5600 میٹرز برفیلی چوٹی سر کی ،جہاں درجہ حرارت منفی چالیس کے قریب تھا۔