پاکستان فٹبال فیڈریشن کی لڑائی نے کھیل کو پنپنے نہیں دیا، ہاجرہ خان

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی لڑائی نے کھیل کو پنپنے نہیں دیا، ہاجرہ خان
December 06, 2016
قومی آواز مانیٹرنگ ڈیسک کراچی
پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان ہاجرہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی آپس کی لڑائی نے ملک میں کھیل کو روکا ہوا ہے۔

ساف چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت حصہ لینے کی کوشش کی مگر پی ایف ایف کی جانب سے خاطر خواہ جواب نہیں ملا ۔

کراچی میں جیو نیوز سے گفتگو میں ہاجرہ خان کا کہنا تھا کہ پی ایف ایف میں آپس کی لڑائی نے ملک میں فٹبال کی سرگرمی کو معطل کیا ہوا ہے، نہ قومی چیمپئن شپ ہورہی ہے نہ ہی ملک سے باہر کوئی ایونٹ ہورہا ہے ۔

ہاجرہ خان کا کہنا تھا کہ ساف چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں نے اپنے طور پر اپنی مدد آپ کے حصہ لینے کیلئے ساؤتھ ایشین فیڈریشن سے رابطہ کیا لیکن پی ایف ایف نے کوئی مثبت جواب نہیں دیا ۔