پاکستان میں پھنسے ہزاروں اوور سیز پاکستانیوں کے فون ٹیکس کی عدم ادائیگی پر بند

قومی آواز :
قومی نیوز،23مارچ ، 2021
پاکستان ٹیلی کمیوکیشن اتھارٹی نے ان ہزاروں اوور سیز پاکستانیوں کے فون بند کر دئیے ہیں جو کسی وجہ سے پاکستان آئے تھے لیکن کورونا یا کسی اور پابندی کی وجہ سے وقت پر واپس نہیں جا سکے ۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ان پاکستانیوں کے فون ٹیکس کی عدم ادائیگی پر بند کئے گئے ہیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔اس وقت ملک میں امریکہ ، برطانیہ، کینیڈا اور دیگر مقامات سے آنے والے پچاس ہزار سے زائد پاکستانی موجود ہیں جو کسی وجہ سے وقت پر واپس نہیں جا سکے۔ان پاکستانیوں کا فون ٹیکس چالیس ہزار سے پچاس ہزار تک ہے جو اس مشکل وقت میں ادا کرنا ان پاکستانیوں کے لئے محال ہو گیا ہے لیکن محکمہ انہیںریلیف دینے کی بجائے انہیں مزید ذہنی اذیت دینے کا باعث بنا ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں