پاکستان میں کورونا کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ ، دو سو ایک جاں بحق

 

قومی آواز :
قومی نیوز28اپریل ، 2021
پاکستان میں کورونا نے اپنے پنجے گاڑ لئے ہیں صرف ایک دن میں کورونا ہلاکتوں کا ایک نیا ریکارڈ سامنے آیا ہے۔ این سی او سی کے مطابق صرف ایک دن میں دو سو ایک افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے جو اب تک کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔اس وقت ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد اٹھاسی ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ علامات کی صورت میں نیم گرم پانی کا استعمال کریں جس سے وائرس گلے سے نکل جاتا ہے اور معدے میں جا کر ناکارہ ہو جاتا ہے۔یہ کوئی مستند علاج نہیں لیکن کورونا مریضوں کے لئے مفید ہے۔


متعلقہ خبریں