پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

قومی آواز،
اسپورٹس نیو ز ، 15دسمبر ،2021
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز دو صفر سے جیت لی۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کے لیے 153 رنز کی ضرورت تھی لیکن ویسٹ انڈیز کی ٹیم نو وکٹوں کے نقصان پر صرف 163 رنز ہی بنا سکی۔ شاہین شاہ آفریدی نے تین محمد نواز ،محمد وسیم اور حارث رو¿ف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل پاکستان نے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے شکست دی تھی اس طرح پاکستان نے یہ سیریزدو صفر سے جیت لی۔


متعلقہ خبریں