پاکستان ٹیلی ویژن کی جانب سے شعیب اختر کو دس کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس جاری

قومی آواز
اسپورٹس نیو ز، 9نومبر،2021
پاکستان کے قومی کرکٹ ہیرو شعیب اختر کو پاکستان ٹیلی وژن کی جانب سے دس کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔
اس نوٹس کے جواب میں شعیب اختر نے کہا ہے کہ وہ اپنے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے قانونی جنگ لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو پاکستان ٹیلی ویژن نے ان کی شہرت اور ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی اور اب الٹا انہیں ہی مورد الزام ٹھہراتے ہوئے انہیں 10کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے جس کے خلاف وہ عدالت میں جائیں گے۔


متعلقہ خبریں