پاکستان ٹی وی کی سپر اسٹار مرینہ خان بھی کورونا کا شکار ،ٹیسٹ مثبت آ گیا

 

قومی آواز :
شوبزنیوز،2مئی ، 2021
پاکستانی ٹی وی کی سپر اسٹار مرینہ خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔ مرینہ خان کا کہنا ہے کہ اس انکشاف کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر ہی قرنطینہ کر لیا ہے۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔انہوں نے یہ اطلاع اپنے ایک ویڈیو پیغام میں دی ۔انہوں نے بتایا کہ وہ بھی پہلے عام لوگوں کی طرح کورونا کو کچھ نہیں سمجھتی تھیں لیکن اب انہیں بھی یقین آگیا ہے کہ کورونا واقعی خطرناک مرض ہے ۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بھی کورونا سے بچنے کے لئے اقدامات پر عمل کریں۔


متعلقہ خبریں