پاکستان کرکٹ بورڈ نے ساﺅتھ افریقہ اور زمبابوے کے لئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

 

قومی آواز :
اسپورٹس نیوز،12مارچ ، 2021،
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ساﺅتھ افریقہ اور زمبابوے کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔اس بات کا اعلان چئیر مین قومی سلیکشن کمیٹی محمد وسیم نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ ٹیم میں شرجیل خان جبکہ کراچی کنگز سے ارشد اقبال اور اسلام آباد یونائیٹڈ سے محمد وسیم جونیئر کو پہلی بار اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان حیدر علی ، آصف علی ، محمد رضوان ،سرفراز احمد ، دانش عزیز، فہیم اشرف، محمد نواز، حارث رﺅف ، حسن علی و دیگر شامل ہیں


متعلقہ خبریں