پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ فنکار عمر شریف جرمنی میں انتقال کر گئے، صدر اور وزیر اعظم کا اظہار تعزیت

قومی آواز
شوبز نیو ز 3،اکتوبر ،2021

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اداکار، رائٹر، ڈائریکٹر اور فلم ساز عمر شریف طویل علالت کے بعد جرمنی میں انتقال کر گئے۔ انہیں علاج کیلئے امریکہ لے جایا جا رہا تھا مگر راستے میں طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے انہیں جرمنی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔ صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے ان کی رحلت پر دلی دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعا کی۔ ان کی میت پیر کو جرمنی سے پاکستان لائے گی جہاں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ان کی تدفین کی جائے گی۔ان کی وفات پر پاکستان اور بھارت کے عوام اور پوری دنیا کی اردو دنیا میں سوگ کا ماحول چھا گیا۔ ان کی وفات پر سیاسی و سماجی حلقوں اور دنیا بھر کی فنکار برادری کی طرف سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔


متعلقہ خبریں