پریمیر کیھلین وائن الیکشن رشوت اسکینڈل کا جواب دیں، پیٹرک براﺅن، یہ ہتک عزت ہے مقدمہ کروں گی، کیتھلین وائن

قومی آواز ۔ اونٹاریو
Saturday, October 21, 2017

کنزرویٹیو پروگریسو پارٹی کے لیڈر پیٹرک براﺅن کی جانب سے کیتھلین وائن کو الیکشن میںرشوت کے ایک کیس میںبالواسطہ تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر کیتھلین وائن نے اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پیٹرک براﺅن کو ہتک عزت کا نوٹس ارسال کیا ہے ۔ ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ مسٹر براﺅن نے کیتھلین وائن کی شہرت کو داغدار کرنے کی کوشش کی ہے جن کا اس مقدمے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے الیکشن کے دوران دو لبرل رہنماﺅں کے رشوت کے ایک معاملے میں ملوث ہونے کا معاملہ عدالت میں چل رہا ہے جس میں گواہی دینے کے لئے کیتھلین وائن کو طلب کیا گیا تھا جس پر پیٹرک براﺅن نے کیتھلین وائن پر بھی تنقید کی تھی جس کے جواب میں وائن کے وکلاءنے براﺅں کو اب تک دو خطوط ارسال کئے ہیں جن میں ان سے معافی مانگنے یا پھر عدالت کا سامنا کرنے کےلئے تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔