پشاور: دوسری ٹور ڈی گلیات سائیکل ریس کا آغاز

پشاور: دوسری ٹور ڈی گلیات سائیکل ریس کا آغاز

February 10, 2017
قومی آواز ۔ پشاور۔ دوسری ٹور ڈی گلیات نیشنل سائیکل ریس کا آغازپشاور سے ہوگیا ہے۔ ریس میں ملک بھر سے 100 سائیکلسٹ حصہ لےرہے ہیں۔

دوسری ٹور ڈی گلیات سائیکل ریس کا آغازحیات آباد اسپورٹس کمپلیکس پشاور سے ہوا۔ ریس میں ملک بھر سے 100 سا ئیکلسٹ حصہ لے رہے ہیں۔ افغان سا ئیکلسٹ کی 6 رکنی ٹیم بھی تین روزہ ریس کا حصہ ہے۔

جنرل سیکریٹری پاکستان سا ئیکلنگ فیڈریشن سید ظاہر شاہ نے جیونیوز سےگفتگومیں بتایا کہ ریس کا پہلا مرحلہ پشاور سے اسلام آباد تک آج مکمل ہوگا۔

دوسرا مرحلہ اسلام آباد سے ایبٹ آباد اور ایبٹ آباد سے نتھیاگلی تک ہوگا۔

ریس بارہ فروری نتھیا گلی میں اختتام پذیر ہوگی۔