پنجاب میں ہر خاندان کو مارچ 2022 تک صحت کارڈ فراہم کر دیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان

قومی آواز
قومی نیو ز ، 14دسمبر ،2021
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مارچ 2022 تک پنجاب کے ہر خاندان کو صحت کارڈ جاری کر دیا جائے گا جس کی مدد سے وہ کسی بھی رجسٹرڈاسپتال میں 10لاکھ روپے تک کا علاج کروا سکیں گے۔۔۔۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ انہوں نے یہ بات لاہور میں نیا پاکستان صحت کارڈ کے اجراءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ خاندان میں اگر کوئی بیمار ہو جائے تو غریب لوگوں کو سخت پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت نے صحت کارڈ کا اجرا کیا ہے تاکہ غریب لوگوں کی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔


متعلقہ خبریں