پورٹل کھلتے ہی چار ہزار معمر افراد نے ویکسین لگوانے کی بکنگ کروا لی، محکمہ صحت

 

قومی آواز :
کینیڈین نیوز،13مارچ ، 2021،
ٹورنٹو میں معمر افراد کی ویکسینیشن کا آغاز ہو گیا ہے اور اس سلسلے میں آن لائن پورٹل کھلتے ہی چار ہزار سے زائد افراد نے ویکسین کے لئے اپنی رجسٹریشن کروا لی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے اسی سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین کی ڈوز لگائی جائے گی ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ویکسین لگانے کا آغاز ستر ہ مارچ سے ہوگا۔ ویکسین میٹرو ٹورنٹو کنونشن سینٹر ، اسکار بورو ٹاﺅن سینٹر اور ٹورنٹو کانگریس سینٹر سے لگوائی جا سکے گی۔ بعد ازاں انتیس مارچ سے دیگر سینٹرز پر بھی ویکسین لگانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں ایک لاکھ تینتیس ہزار لوگوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں