پولیس اختیارات میں اضافہ ،برطانیہ میں ہنگامے ، پولیس اسٹیشن پر حملہ ، بیس پولیس اہلکا ر زخمی

قومی آواز :
عالمی نیوز،22مارچ ، 2021
برطانیہ میں پولیس اختیارات میں اضافے کے بل کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں۔برسٹل میں مظاہرے کے دوران بلوائیوں نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کر دیااور دو گاڑیوں کو آگ لگا دی جبکہ جھڑپوں کے دوران بیس پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ بل کے زریعے برطانیہ کو پولیس اسٹیٹ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شہریوں نے پولیس اختیارات میں اضافے کے بل کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے


متعلقہ خبریں