پہلا ون ڈے:آسٹریلیا نے پاکستان کو 92رنز سے ہرادیا

پہلا ون ڈے:آسٹریلیا نے پاکستان کو 92رنز سے ہرادیا
January 13, 2017
قومی آواز۔ اسلام آباد

پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو92رنزسے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک۔صفر کی برتری حاصل کرلی۔آسٹریلیا کے 269رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 176پر ڈھیر ہوگئی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو جلد نقصان اس وقت اٹھانا پڑا اور شرجیل خان صرف 18رنز بناکر فالکنر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ کپتان اظہرعلی ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے بعد کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے، کافی عرصے بعد ٹیم میں واپسی کے بعد محمد حفیظ پہلے میچ میں صرف 4رنز بناسکے۔

بابر اعظم 33، عمراکمل صرف 17 اورعماد وسیم 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ریٹائرڈ ہرٹ اظہرعلی دوبارہ بیٹنگ کیلئے آئے، لیکن متاثر کن پرفارمنس نہ دے سکے اور 48 گیندوں پر صرف 24 رنز بناسکے۔

پاکستان ٹیم کا کوئی بھی پلیئرآسٹریلین بولرز کا جم کر مقابلہ نہ کرسکا اور پوری ٹیم صرف 176رنز پر ڈھیر ہوگئی، یوں کینگروز نے گرین شرٹس کو92سے بآسانی شکست دے دی۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے تھے۔ میتھیو ویڈ نے ناقابل100رنزبنائے۔ گلین میکسویل نے 56 گیندوں پر60رنز کی اننگزکھیلی جبکہ ٹریوس ہیڈ نے 39رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سےحسن علی نے تین، محمد عامر اور عماد وسیم نے دو، دو جبکہ محمد نواز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سیریز کا دوسرا میچ 15جون کو میلبورن میں کھیلا جائے گا