پیر سن ائیر پورٹ پر نماز پڑھنے کی جگہ پر توڑ پھوڑ ، مسلم تنظیموں کی مذمت ، تحقیقات کا آغاز

قومی آواز :
کینیڈین نیوز،28مارچ ، 2021
ائیر پورٹ زرائع کے مطابق جمعہ کی رات ائیر پورٹ پر مسلمانوں کے لئے مختص نماز پڑھنے کی جگہ پر نا معلوم ملزمان نے توڑپھوڑ کی اور وہاں موجود قرآن کریم اور دیگر اشیاءکو نقصان پہنچایا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔نیشنل کونسل آف کینیڈین مسلم نے اس واقعے پر اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ا س اشتعال انگیز واقعے کی پوری طرح چھان بین کی جائے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔اس واقعے کی ائیر پورٹ حکام اور اتھارٹی نے بھی مذمت کی ہے اور پولیس سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں