پیل پولیس کو انسانی اسمگلنگ اور اخلاقی جرائم میں ملوث ملزم کی تلاش

قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔
TUESDAY, January 22, 2018

پیل پولیس کو انسانی اسمگلنگ اور اخلاقی جرائم میں ملوث ملزم کی تلاش ،متاثرہ خاتون نے نشاندہی کی

ایک اٹھارہ سالہ خاتون کی نشاندہی پر پیل پولیس ایک ایسے ملزم کو تلاش کر رہی ہے جو نہ صرف انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہے بلکہ وہ بعض اسمگل شدہ لڑکیوں سے غلط کاری بھی کرواتا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چھبیس سالہ کارٹیل پائی پر الزام ہے کہ وہ انسانی اسمگلنگ کے علاوہ بد اخلاقی میں بھی ملوث ہے اور اکثر لڑکیوں کو غیر اخلاقی ٹریڈ کا حصہ بننے پر مجبور کر تا تھا۔ پیل پولیس نے کینیڈا بھر میں اس کی تلاش کے لئے وارنٹ جاری کر دیا ہے اور پویس نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس شخص کی تلاش میں پولیس کی مدد کریں۔