پی آئی اے کا مسافر طیارہ کراچی کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ،سینکڑوں مسافر اور شہری شہید و زخمی

قومی آواز :کراچی،
کینیڈین نیوز22 مئی ، 2020،
سول ایوی ایشن زرائع کے مطابق پی آئی اے کاایک مسافر طیارہ ائیر بس 320جو لاہور سے کراچی آیا تھا ائیر پورٹ کے نزدیک ایک گنجان آباد رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہو گیا۔ اس المناک حادثے کے نتیجے میں سینکڑوں مسافروں اور شہریوں کے شہید و زخمی ہونے کا اندیشہ ہے۔حادثے کی جگہ پر امدادی کام جاری ہے اور اب تک چالیس کے قریب لاشوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ تین افراد کے زندہ بچ جانے کی اطلاع بھی ہے۔امکان ہے کہ وسیع پیمانے پر پھیلے ملبے میں سینکڑوں جان بحق افراد کے ساتھ کچھ مزید لوگ زندہ بھی ہو سکتے ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔حادثے میں سات مکان مکمل تباہ جبکہ دیگر درجنوں مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔جائے حادثہ پر فوج ، رینجرز اور پولیس کے دستوں کے ساتھ سینکڑوں رضاکا ر بھی امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔صدر ، وززیر اعظم ، آرمی چیف اور ملک کی دیگر مقتدر شخصیات نے اس حادثے پر اپنی دلی تعزیت اور غم کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ طیارے میں نناوے مسافروں کے ساتھ عملے کے آٹھ افراد بھی موجود تھے جن میں سے چند کے علاوہ تمام اس حادثے میں جاح بحق ہو گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں