پی آئی اے کا نئی دہلی کے حملے کے بعد پروازیں معمول کی طرح جاری رکھنے کافیصلہ

قومی آواز ۔ لاہور:  پاکستان ایئرلائنز نے نئی دہلی میں دفتر پر حملے کے بعد بھارت کیلئے اپنی پروازیں بھارت کیلئے معمول کی طرح جاری رکھنے کافیصلہ کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 270اپنے مقررہ وقت پر کل لاہور سے دہلی کیلئے روانہ ہو گی اور اپنے وقت پر ہی لاہور واپس آئے گی ۔پی آئی اے واحد پاکستانی پرواز ہے جو کہ بھارت کیلئے چار پروازیں چلاتاہے ۔
واضح رہے کہ بھارتی دارالحکومت میں پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کے دفتر میں ہندو تنظیم بجرنگ دلنے توڑ پھوڑ کی اور عملے کو زدو کوب کیا تھا۔