پی آئی اے کی ساکھ داﺅ پر ،ایک سو اکتالیس پائلٹس کے لائسنس مشکوک ہیں، وفاقی وزیر ہوا بازی

قومی آواز :اسلام آباد،
کینیڈین نیوز،26 جون، 2020،
وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے ایک سو اکتالیس پائلٹوں کے لائسنس مشکوک قرار دئیے گئے ہیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک دو سو باسٹھ پائلٹ لائسنس مشکوک پائے گئے ہیں جن میں سے بائیس کی تصدیق بھی ہو گئی ہے ۔ اس وقت جعلی لائسنس والے پائلٹ پی آئی اے ، ائیر بلیو، سرین ائیر لائنز، شاہین ائیر اور دیگر کے طیارے اڑا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں