پی ایس ایل میچ، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو سات رنز سے ہرا دیا

 

قومی آواز،
اسپورٹس نیوز،18جون،2021
ابو ظہبی میں جاری پی ایس ایل میچوں کے سلسلے کے چھٹے ایڈیشن میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو سات رنز سے ہرا دیا۔ کراچی کنگز نے ٹاس جیتا اور خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔کراچی کے مارٹن گپٹل نے اکتیس گیندوں پر تینتالیس رنز بنائے جس میں تین چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔انہیں احمد دانیال نے بولڈ کیا۔ لاہور قلندرز کی ٹیم بیس اوورز میں ایک سو انہتر رنز ہی بنا سکی اور ایک سو ستتر رنز کے ہدف میں ناکامی کے بعد سات رنز سے ہار گئی۔


متعلقہ خبریں