پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کی ڈپٹی سیکرٹری مرید کے عامر جھٹول سے خصوصی ملاقات

لاہور :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پی ٹی آئی  پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کی نارنگ منڈی کے نوجوان کارکنان سے ملاقات ہوئی۔ کارکنان نے اعجاز چوہدری کا شاندار استقبال کیا۔

اس موقع پر صدر پی ٹی آئی پنجاب اعجاز چوہدری نے پی ٹی آئی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری تحصیل مریدکے عامر جٹھول سے خصوصی ملاقات کی اور علاقے میں ان کی کارکردگی کو سراہا۔ عامر خان جٹھول کا کہنا تھا کہ وہ اسی طرح عمران خان کی وژن پر کام کرتے رہیں گے۔

 اس موقع پر اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت نوجوان قیادت کی ضرورت ہے اور پی ٹی آئی سیاست میں حصے لینے کے خواہش مند نوجوانوں کو بہترین پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے آگے بڑھ کر کئی نوجوان ملک و قوم کی خدمت میں مصروف ہیں۔


متعلقہ خبریں