پی ڈی ایم ملک میں انتشار پیدا کر رہی ہے، لانگ مارچ کا شوق پورا کر کے دیکھ لے ، عمران خان

 

قومی آواز :

قومی نیوز،16مارچ ، 2021،

پی ڈی ایم ملک میں انتشار پیدا کر رہی ہے اور اگر اسے لانگ مارچ کا شوق ہے تو وہ یہ شوق بھی پورا کر کے دیکھ لے ۔یہ بات وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو پی ڈی ایم کی مہم سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ کرنے کا اعلان عوام کے لئے نہیں بلکہ اپنی چوری بچانے کے لئے ہے۔انہوں نے اپوزیشن کو پارلیمنٹ آ کر مذاکرات کی دعوت بھی دی۔


متعلقہ خبریں