چائنا سے درآمد شدہ سرجیکل ماسک ناکارہ نکلے ،واپس کئے جائیں، فائر چیف ماتھیو پیگ

قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز8اپریل ، 2020،
ٹورنٹو کے فائر چیف ماتھیو پیگ نے کہا ہے کہ انہیں کورونا سے بچاﺅ کے لئے جو سرجیکل ماسک فراہم کئے گئے ہیںوہ ناکارہ ہیں اور شہر کے طبی معیار پر پورے نہیں اترتے۔انہوں نے کہا کہ یہ ماسک چائنا سے درآمد کئے گئے تھے اور جب انہیں ٹیسٹ کیا گیا تو وہ مطلوبہ معیار سے کم تھے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ فائر چیف نے تقسیم شدہ تمام ماسک واپس منگوانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کی انویسٹی گیشن ہوگی کہ ایسے ماسک کن کن لوگوں نے استعمال کئے تھے تاکہ طبی اصولوں کا اطلاق کیا جا سکے۔


متعلقہ خبریں