چائنا میں نمونیے کا وائرس پھیلنے سے دوسری ہلاکت کی اطلاع، الرٹ جاری

قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز18جنوری ، 2020،
چائنا سے آنے والی اطلاعات کے مطابق چائنا کے مشرق میں واقع شہر ووہان میں نئے دریافت شدہ نمونیے کے وائرس سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔یہ اس وائرس سے ہلاک ہونے والا دوسرا شہری ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق اس وائرس میں انسان کو معمولی نزلہ زکام ہوتا ہے پھر یہ بڑھ کر ہلاکت خیز شکل اختیار کر لیتا ہے۔خطرہ ہے کہ اس وائرس سے چھبیس ملکوں کے اب تک آٹھ ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میڈیکل ٹیمیں اس وباءپر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں