چاند نظر نہیں آیا، سعودی سپریم کورٹ کا اتوار چوبیس مئی کو عید الفطر منانے کا اعلان

قومی آواز :گلف نیوز،
کینیڈین نیوز23 , مئی ، 2020،
سعودی عرب میں عید کا چاند نظر نہیں آیا تاہم سعودی سپریم کورٹ نے عید الفطر اتوار چوبیس مئی کو منانے کا اعلان کیا ہے۔کورٹ کے مطابق سعودی عر ب کے تمام شہروں میں عید اتوار کو منائی جائے گی۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔سپریم کورٹ نے شہریوں کو ہدایت کی تھی کہ بغیر کسی مدد کے خالی آنکھ سے چاند دیکھنے والے اس کے پاس آ کر گواہی دے سکتے ہیں۔مجمع یونیورسٹی ریاض کے مطابق فیصلہ سائنسی شواہد کی بنیاد پر کیا گیا۔


متعلقہ خبریں