چورکنٹینر میں سے گیارہ ملین ڈالر کی چاند ی لے اڑے، ٹورنٹو اور مسی ساگا میں چھاپے

قومی آواز
کینیڈین نیو ز، 27 اکتوبر ،2021
ٹورنٹو پولیس کے ایک اعلامیے کے مطابق نا معلوم چور ایک بحری جہاز کے کنٹینر سے گیارہ ملین ڈالر سے زائد کی چاندی لے اڑے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ جنوری2020 پیش آیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ چوری کے اس کیس کی تحقیقات کے دوران مانٹریال، ٹورنٹو اور مسی ساگا کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے اور چاندی کی بڑی مقدار کو قبضے میں لے لیا گیا۔ چوروں نے چاندی کو پگھلا کر مختلف شکلوں میں ڈھال لیا تھا جس کی وجہ سے مال برآمد کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔پولیس نے شہریوں سے ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے کی اپیل کی ہے۔


متعلقہ خبریں