چور لیڈی گاگا کے دو پالتو کتے لے بھاگے ملازم زخمی،کتے واپس مل گئے ،پولیس

قومی آواز ،
عالمی نیوز،27فروری، 2021،
ہالی ووڈ میں واقع معروف سنگر لیڈی گاگا کی رہائش گاہ کے باہر چور ان کے ملازم کو زخمی کر کے دو پالتو کتے چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت لیڈی گاگا فرانس میں ایک فلم کی شوٹنگ میں مصرووف تھیں۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔لیڈی گاگا نے اطلاع ملنے پر کتوں کو واپس پہنچانے والوں کے لئے پانچ لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا تھا تاہم پولیس کے مطابق اس سے قبل ہی نا معلوم لوگ ان کتوں کو قریبی پولیس اسٹیشن میں چھوڑ گئے ۔زخمی ملازم کا اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


متعلقہ خبریں