چین کے آگے کبھی سر نہیں جھکائیں گے،تائیوان کا اعلان

 

قومی آواز

عالمی نیو ز، 11  اکتوبر ،2021

تائیوان کے صدر سائن رینگ نے کہا ہے کہ چینی دباؤ کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کا ملک اپنا دفاع کرے گا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔

انہوں نے کہا کہ وہ چین سے برابری کی بنیاد پر بات چیت کے لیے رضامند ہیں۔دوسری جانب چین کے صدر شی جن پنگ نے ایک بار پھر اپنے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ وہ تائیوان کو دوبارہ  چین میں شامل کریں گے۔ان کے اس بیان کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔


متعلقہ خبریں