ڈون ویلی پارک وے کریش میں حادثہ ،ایک خاتون زخمی ،اسپتال منتقل

Mar 8, 2017
قومی آواز ٹورانٹو ۔ ڈون ویلی پارک وے میں ایک حادثے میں ایک40 سالہ خاتون زخمی ہو گئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا تھا جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور گاڑی پر کنٹرول کھونے کے بعد بد حواسی میں خاتون سے جا ٹکرایا۔اس حادثے کے بعد علاقے میں گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا تھا جسے بعد میں کھول دیا گیا ۔حادثے میں کوئی اور گاڑی ملوث نہیں تھی اور نہ ہی ڈرائیور کے ساتھ کسی کی موجودگی کی اطلاع ہے