ڈگ فورڈ الیکشن سے قبل نئے منصوبوں اور اسکیموں کا اعلان کریں گے، ترجمان پی سی

قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔
Saturday April 28

ٓاونٹاریو کی پروگریسیو کنزریٹیو پارٹی کے لیڈر ڈگ فورڈ الیکشن سے قبل ہی اپنی پارٹی کی جانب سے کچھ نئی اسکیموں اور منصوبوں کا اعلان کرنے والے ہیں۔ اس بات کا اعلان پارٹی کے ترجمان نے ایک میڈیا برفینگ میں کیا۔ ڈگ فورڈ کا کہنا ہے کہ وہ الیکشن جیتنے کے بعد شفاف مالی نظام قائم کریں گے اور لانگ ٹرم پالیسیاں اور کارپوریٹ ٹیکس میں کمی کریں گے۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ھیں.تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ابھی تک ڈگ فورڈ نے کوئی ایسا اہم پلان سامنے نہیں رکھا ہے جسے کوئی نمایاں مالی منصوبہ قرار دیا جا سکے ۔ لبرل ترجما ن نے ڈگ فور ڈ کے ان منصوبوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میںلوگ دیکھیں گے کہ سیاسی رہنما ان کے سامنے کیا رکھ رہے ہیں اور وہ اسی بنیاد پر اپنا ووٹ دینے کا فیصلہ کریں گے۔ ڈگ فورڈ کا یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب اونٹاریو آڈیٹر جنرل نے یہ رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں اربوں ڈالر کے خسارے کو ظاہر ہی نہیں کیا ۔تجزیہ کاروں کے مطابق الیکشن سے قبل سرکار اور اپوزیشن کے درمیان گرما گرم بحث کا آغاز ہو سکتا ہے۔