ڈی جی خان میں چچا کا بھتیجی پر بہیمانہ تشدد

 

 

Sunday 27 مئی ، 2018

قومی آواز ۔ ڈیرہ غازی خان

متاثرہ لڑکی اور اس کی بھابھی کی درخواست پر پولیس نے لڑکی کے والد محمد رفیق اور چچا عبدالحمید کے خلاف مقدمہ درج کر کے چچا کو گرفتار کرلیا
ڈیرہ غازی خان میں باپ کی موجودگی میں چچا نے ساتھ نہ جانے پر شادی شدہ بھتیجی کو سسرال میں تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں

پولیس کے مطابق وٹہ سٹہ کی شادی ہوئی تھی، متاثرہ لڑکی کی بھابھی شوہر کے ہمراہ گھر چھوڑ کرچلی گئی جس پر لڑکی کا چچا اور والد بیٹی کو واپس لینے سسرال گئےتھے اور انکار پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ لڑکی نےالزام عائد کیا ہے کہ اس کا والد اپنی بہو سے شادی کرنا چاہتا تھا اس لئے وہ گھر چھوڑ کر چلی گئی، لڑکی کے الزام کی تصدیق اس کی بھابھی اور بھائی نے بھی کی ہے۔

متاثرہ لڑکی اور اس کی بھابھی کی درخواست پر پولیس نے لڑکی کے والد محمد رفیق اور چچا عبدالحمید کے خلاف مقدمہ درج کر کے چچا کو گرفتار کرلیا ہے۔

متاثرہ لڑکی کے چچا نے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی پر ہاتھ ضرور اٹھایا تھا لیکن یہ گھریلو جھگڑا تھا۔


متعلقہ خبریں