کابل سے نکلنے کی کوشش میں افغان فٹبالر طیارے سے گر کر ہلاک 

 

 

قومی آواز،

اسپورٹس نیو ز 20اگست،2021

افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد ہزاروں افغان شہری ملک سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ آنے والے دنوں میں وہ طالبان کی سختیوں سے بچ سکیں۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ اس کوشش کے دوران ایک افغان فٹبالر زکی انوار ایک امریکی طیارے کے ٹیک آف کے دوران اس کے پہیے سے لپٹ گیا تھا تاکہ وہ ملک سے باہر جا سکے تاہم طیارے کے فضاء میں بلند ہونے کے بعد وہ توازن قائم نہ رکھ سکا اور سیکڑوں فٹ کی بلندی سے زمین پر آ رہا۔ افغانستان کے فزیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے فٹبالر زکی انوار کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔


متعلقہ خبریں