کاروبار سے روکنے کے لئے پولیس نے دکان کے تالے بدل دئیے، قانون کی انوکھی واردات

 

قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز، 26نومبر، 2020،
ایٹو بکوک میں قانون کے رکھوالوں نے ایک دکان کو کھلنے سے روکنے کے لئے انوکھی واردات کر ڈالی۔ پولیس نے دکان کے تالے ہی بدل دئیے کہ نہ رہے بانس نہ بجے بانسری۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ آڈم سن باربی کیو کا مالک پچھلے دو دن سے دکان کھول رہا تھا پولیس نے اسے دکان کھولنے سے منع کیا تھا لیکن اس نے تیسرے دن بھی دکان کھولنے کا اعلان کر رکھا تھا جس پر پولیس نے علی الصبح ہی دکان پر پہنچ کر دکان کے تالے ہی بدل دئیے تاکے دکاندار کو دکان کھولنے سے روکا جا سکے ۔


متعلقہ خبریں