کار چور نے اپنی جان بچانے کے لئے گاڑی ٹریفک پر چڑھا دی، متعدد گاڑیاں تباہ

قومی آواز
کینیڈین نیو ز، 18نومبر،2021
ٹورنٹو پولیس کے ایک پریس ریلیز کے مطابق ایک مشتبہ کار چور نے اپنی جان بچانے کے لئے گاڑی ٹریفک پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم چور زخمی ہونے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی عمر 25 سے 30 سال کے درمیان ہے جو جینز اور ہوڈی میں ملبوس تھا اور کچھ عینی شاہدین نے اسے زخمی حالت میں تباہ شدہ کار سے نکل کر فرار ہوتے ہوئے دیکھا تھا تاہم ملزم ابھی تک پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکاہے۔


متعلقہ خبریں