کا لے جا دو کا توڑ ….سا نپ کی کینچلی اہم ہتھیا ر۔۔۔

کراچی (قومی آواز….مانیٹرنگ ڈیسک) سانپ کو کئی عملیات میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ان میں نوری یعنی اچھے عملیات بھی ہوتے ہیں اور برے بھی۔ جن میں کالا جادو شامل ہے۔ ازل سے اچھائی اور برائی کی جنگ ہوتی آتی ہے۔ اسی طرح جنات سانپ کو عملیات یا تعویذات سے تسخیر کرکے ان سے کام لینے کا طریقہ بھی صدیوں سے استعمال ہوتا آیا ہے۔ عربی کی کافی قدیم کتابوں میں ایسے عملیات لکھتے ہوئے ہیں۔ میرے پاس عربی کی ایسی قدیم کتابوں کا کافی بڑا ذخیرہ موجود ہے۔ جن میں جنات سانپ کو تسخیر کرکے ان کو اپنے مقصد کیلئے استعمال کرنے کے طریقے لکھتے ہیں۔ سانپ کو عملیات میں کسی طرح استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے متعلق کچھ معلومات میں یہاں پیش کررہا ہوں۔ جنات سانپ کے عملیات میں جو چیز سب سے زیادہ استعمال ہوتی ہے۔ وہ سانپ کی کینچلی ہے جو ایک طرح سے مردہ کھال ہوتی ہے۔ اسے بعض سانپ سال میں ایک بار اور بعض سانپ کئی بار اپنے جسم پر نئی کھال آنے کے بعد اتار کر جسم سے الگ کردیتے ہیں۔ اسے انگریزی میں سنیک شیڈ کہا جاتاہے۔ سانپ کی کینچلی دو قسم کی ہوتی ہے۔ ایک وہ جو ٹکڑے ٹکڑے ہو کر سانپ کے جسم سے اترتی رہتی ہے۔ دوسری قسم وہ جو بالکل صحیح سالم حالت میں سانپ اپنے جسم سے اتارتا ہے۔ ٹکڑوں کی شکل میں اترنے والی سانپ کی کینچلی کسی کام کی نہیں ہوتی۔ البتہ سالم بہت کارآمد ہوتی ہے۔ اپنی کینچلی اتارتے ہوئے سانپ بہت سست اور اندھا ہوجاتاہے۔ کینچلی اتارتے وقت وہ کسی نوکیلی چیز یا کانٹے وغیرہ میں مردہ کھال اڑا کر گردن پیچھے کو ہٹاتا جاتا ہے۔ جس سے رفتہ رفتہ تمام کینچلی غلاف کی طرح اترتی جاتی ہے اور سانپ میں پہلے جیسی چستی اور پھرتی آجاتی ہے۔ میں ایسے سانپ کی کینچلی کی تلاش اپنے گاﺅں کے قریب واقع جنگلات میں جاتا رہتا ہوں اور اکثر مجھے وہاں سے سالم یا ٹکڑوں کی شکل میں سانپ کی کینچلی مل جاتی ہے۔ جنات سانپ کی کینچلی کے کافی فائدے ہیں۔ اسے اگر تعویذ کی طرح گلے میں پہنا جائے تو نظر بد سے انسان محفوظ رہتا ہے اور اس پر جادو کے اثرات بھی کارگر نہیں ہوتے۔ اس کے علاوہ یہ حکمت میں بھی استعمال ہوتی ہے۔ اگر کوئی زخم ہوجائے اور ٹھیک نہ ہوتا ہو یا کوئی زخم ناسور بن جائے تو سانپ کی کینچلی کو جلا کر اس کی راکھ زخم پر ڈالنے سے پرانے سے پرانا زخم بھی ٹھیک ہوجاتا ہے۔ زمانہ جہالت میں یہودی سانپ کی کینچلی سے مسلمان پر جادو کیا کرتے تھے کیونکہ سانپ کی کینچلی والا جادو بہت اثر رکھتا ہے۔ سانپ کی کینچلی کا عمل بہت خطرناک ہوتا ہے۔ اس کے برے ا ثرات میں کولی آجائے تو وہ ہر طرح سے تباہ برباد ہوجاتا ہے۔ آج بھی یہودی اس عمل کو بہت معتبر مانتے ہیں۔ یہودی سانپ کو اس لئے بھی زیادہ مانتے ہیں کیونکہ حضرت موسیٰ ؑ کے عصا نے سانپ کی شکل اختیار کرلی تھی۔ مغربی ممالک میں آج بھی کچھ دکانوں پر سانپ کی کینچلی فروخت کی جاتی ہے اور ساتھ میں عملیات کا طریقہ بھی لکھا ہوتا ہے۔ مثلاً سانپ کی کینچلی کے ایک پیکٹ پر درج متن کا مفہوم کچھ یوں ہے۔ کینچلی سانپ کی اتاری ہوئی مردہ کھال ہوتی ہے۔ سانپ کی تمام اقسام کے انڈے خون‘ سر گوشت‘ کھال اور کینچلی دشمنوں پر نحوست مسلط کرنے‘ ان کے کاموں میں رکاوٹ حائل کرنے اور ان کے جادو کا توڑ کرنے کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔ اوپر والے متن میں دراصل سانپ کی کینچلی سے ایک قسم کا ”مسان“ بنانے کی ترکیب دی گئی ہے۔ مسان ایک سفوف ہوتا ہے جسے عملیات میں استعمال جاتا ہے۔ اوپر لکھے سانپ کی کینچلی کے مسان میں قبرستان کی مٹی کے ساتھ کچھ اور چیزیں بھی مکس کرنے کا لکھا ہے مگر کچ باتیں انہوں نے واضح نہیں بتائیں۔ مثلاً یہ کہ کس دن‘ کس وقت اور کس ساعت میں یہ عمل کرنا ہے۔ ان چیزوں پر کیا پڑھتا ہے یہ سب اس لئے نہیں بتایا گیا تاکہ ہر کوئی نہ کرسکے۔ اگر کوئی شخص یہ ترکیب پڑھ کر عمل کرنے کی کوشش کے گا تو عمل الٹاہوکر اسی پر برے اثرات ڈالے گا۔ اس لئے میں اپنے پڑھنے والوں سے گزارش کروں گا کہ کوئی بھول کر بھی یہ عمل کرنے کی کوشش نہ کرے۔ آج کل اکثر سپیرے ٹھگ اور فراڈیئے ہوگئے ہیں اور ان کے پاس علم بھی نہیں ہوتا۔ وہ سانپ کی ایسی کینچلی دیتے ہیں جو ٹکڑے ٹکڑے ہوکر سانپ پر سے اترتی ہے۔ یہ کینچلی یا تو سانپ بیماری کی وجہ سے اتارتا ہے یا کسی اور وجہ سے ایسی کینچلی کسی کام کی نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ سپرے عام سانپ کی کینچلی دے دیتے ہیں۔ یاد رکھئے کہ صرف ناگ یا جناب سانپ کی کینچلی مندرجہ بالا خواص رکھتی ہے اور اس پر روحانی عمل کیا جاتا ہے۔ سانپ کی اتاری ہوئی کینچلی طاقت اور روحانی اثرات کی حامل ہوتی ہے۔ یہ ایک طرح سے زندگی کی نئی شروعات کی عکاسی کرتی ہے اور انسانی جذبات و احساسات پر بھرپور اثرات مرتب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سانپ کی کینچلی اکثر جنگلوں اور پہاڑوں میں پائی جاتی ہے۔ تاہم آپ اسے پالتو جانور فروخت کرنے والی کسی مقامی دکان سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ سانپ کی کینچلی کے عمل کیلئے موزوں وقت کا نتخاب بہت اہم ہے۔ زیادہ سے زیادہ مو¿ثر نتائج کیلئے چاند کی ابتدائی تاریخوں میں عمل کریں۔ یہ عمل ہفتے کے کسی بھی دن کیا جاسکتا ہے۔ تاہم ہمارا مشورہ ہے کہ سیارہ مریخ کی توانائی سے بھرپور استفادہ کرن کیلئے منگل کے دن کا انتخاب کریں۔ سانپ کی کینچلی کا عمل کرنے کیلئے آپ کو درج ذیل اشیاءدرکار ہوں گی۔ خوشبو کیلئے ونیلا ایسنس کون یا اگربتی‘ چھ تا آٹھ انچ لمبی ایک موم بتی‘ ماچس یا لائٹر‘ سانپ کی ایک کینچلی دو فٹ لمبا ایک ربن‘ ایک چائے کا چمچ جائفل‘ ایک چائے کا چمچ کٹی ہوئی سرخ مرچ‘ ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی سرخ مرچ‘ ایک چائے کا چمچ تازہ مٹی‘ ایک چٹی الاﺅ کی راکھ‘ سب سے پہلے متعلقہ صفحات پر دی گئی ہدایات کے مطابق حصارکھینچیں۔ پہلے اگربتی اور پھر موم بتی جلائیں اور پھر کہیں (الفاظ ہذف کردیئے گئے ہیں) اس کے بعد سانپ کی کینچلی کھولیں اور جائفل دونوں طرح کی مرچ اور مٹی اس کے اندر ڈالیں۔ اب سانپ کی کینچلی کو اس طرح رول کرکے پیکٹ کی شکل دیں کہ اس میں موجود اشیا باہر نہ نکلیں اور اس کے گرد سرخ ربن باندھ دیں۔ اب اس پیکٹ کو موم بتی کے شعلے کی طرف کرکے اس پر راکھ چھڑکتے ہوئے یہ الفاظ دہائیں (الفاظ حذف کردیئے گئے ہیں) اب اس پیکٹ کو اپنے تکیے تلے رکھ دیں۔ اسے چاند کے حساب سے پورے ایک مہینے وہیں رکھا رہنے دیں اور پھر زمین میں دبا دیں۔


متعلقہ خبریں