کبیج ٹاﺅن میں خاتون کو چاقو گھونپ دیا گیا، حملہ آور گرفتار

قومی آواز ۔
کبیج ٹاﺅن
09 اکتوبر ، 2017
پولیس اعلامیے کے مطابق کابیج ٹاﺅن میں ایک خاتون کو چاقو گھونپنے کی واردات ہوئی ہے ۔ یہ واقعہ اتوار کی رات پیش آیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع اتوار پانچ بجے موصول ہوئی تھی ۔ویلسلے اسٹریٹ پر واقع ایک عمارت کے تیسرے اپارٹمنٹ سے ایک خاتون کو اسپتال لیا گیا جن کو چاقو گھونپنے کا زخم آ یا تھا۔ پیرا میڈکس کے مطابق زخم مہلک نہیں تھا تاہم انہیں کچھ دن ابھی اسپتال میں ہی رہنا پڑے گا۔ پولیس کے مطابق وقوعہ سے ایک شخص کو گرفتار کر کے چاقو بر آمد کر لیا گیا ہے ۔ واقعے مزید تفتیش جا ری ہے۔