قومی آواز: لاہور قومی خبریں 01 مارچ ، 2019 یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد دو روز قبل سی اے اے نے پاکستان کی فضائی حدود اور ہوائی اڈے کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دیے تھے اور گزشتہ روز اس میں آج دوپہر ایک بجے تک توسیع کی گئی تھی۔ تاہم آج سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ ایئرپورٹس کو شام سے آپریشنل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد اب فلائٹ آپریشن کو جزوی بحال کردیا گیا ہے۔ سی اے اے کے جاری کردہ نوٹم کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود 4 مارچ تک بدستور بند رہے گی۔ ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ لاہور،سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان سمیت دیگر ایئرپورٹ کھولنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے بھی اپنی پروازوں کا شیڈول بحال کردیا ہے اور پی آئی اے کی پرواز پی کے 370 کراچی سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئی ہے۔ سعودی ائیرلائن نے بھی تصدیق کی ہے کہ ان کی پاکستان کے لیے پہلی پرواز شام 6 بجے کراچی پہنچے گی۔
پی آئی اے کی پرواز پی کے 370 کراچی سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئی، ایئرلائن ذرائع — فائل فوٹو
کراچی: پاکستان میں ہوابازی کے نگران ادارے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن جزوی بحال کردیا ہے۔