کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملہ چار حملہ آوروں سمیت سات ہلاک، بلوچ لبریشن آرمی ذمہ داری قبول

قومی آواز :کراچی
کینیڈین نیوز،29 جون، 2020،
کراچی میں اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر حملے میں چار حملہ آوروں سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ سیکیورٹی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ حملہ آور عمارت کے اندر گھسنے کی کوشش کر رہے تھے روکنے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک سب انسپکٹر اور دو شہری جاح بحق ہو گئے جوابی فائرنگ میں چاروں حملہ آور بھی مارے گئے۔رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔بلوچ لبریشن آرمی نامی تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔


متعلقہ خبریں