کراچی دنیا کے 60 محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں شامل

قومی آواز ۔کراچی

13 اکتوبر ، 2017

عالمی جریدے “دی اکانومسٹ ” نے دنیا کے 60 محفوظ ترین شہروں کی لسٹ جاری کردی جس میں کراچی آخری نمبر پر رہا تاہم فہرست میں موجود واحد پاکستانی شہر تھا۔

عالمی جریدے کے انٹیلی جنس یونٹ نے فہرست میں شامل ساٹھ شہروں کو ڈیجیٹل، ہیلتھ، انفراسٹرکچر اور سیکیورٹی کے پیمانوں پر پرکھا ہے جبکہ ہر شعبےکے ذیلی شعبے بنا کر انکی نمبرنگ کی گئی ہے۔

کراچی دنیا کے ناقابل رہائش 10بدترین شہروں میں شامل، رپورٹ

ٹوکیو 89.80 پوائنٹس کے ساتھ دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا۔ سنگاپور 89.64 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور اوساکا 88.87 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

فہرست میں لندن 82.10 پوائنٹس کے ساتھ 20ویں، نیو یارک81.01 پوائنٹس کے ساتھ 21ویں، فرانسیسی شہر پیرس 79.71 پوائنٹس کے ساتھ 24ویں جبکہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی 80.37 پوائنٹس کے ساتھ 23ویں نمبر پر رہا۔

محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں بھارتی دارالحکومت 62.34 پوائنٹس کے ساتھ 43ویں اور ممبئی 61.84 پوائنٹس کے ساتھ 45ویں نمبر پر رہا۔

کراچی فضائی آلودگی کے بدترین شہروں میں شامل

اس فہرست میں واحد پاکستانی شہر کراچی تھا جو 38.77 پوائنٹس کے ساتھ 60ویں نمبر پر رہا