کراچی میں شدید گرمی، ہفتہ اور اتوار کو ’ہیٹ ویو‘ کا امکان

Thursday May 17
قومی آواز ۔ کراچی :۔
شہر میں سمندری ہوائیں کمزور پڑنا شروع ہوگئیں: محکمہ موسمیات
شہر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے ہفتہ اور اتوار کو ہیٹ ویو کا امکان ظاہر کیا ہے۔
یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹوپر پڑھ رہےھیں
محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں رمضان المبارک کا پہلا ہفتہ شدید گرم ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے اور اس دوران درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق آج شہر میں گرمی کی لہر جاری ہے اور سمندری ہوائیں کمزور پڑنا شروع ہو چکی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شہر میں آئندہ ایک ہفتے تک گرمی کی شدت بڑھے گی، ہفتے کے روز کراچی میں سمندری ہوائیں چلنا بند ہو جائیں گی جب کہ ہفتہ، اتوار شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا امکان ہے۔

دوسری جانب آئندہ 3 روز سکھر، لاڑکانہ اور سبی میں بھی گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا، راولپنڈی، اسلام آباد، مالا کنڈ ڈویژن، ہزارہ، مردان، بالائی اور وسطی پنجاب میں آج بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال میں بھی آج شام بارش کا امکان ہے جہاں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔


متعلقہ خبریں