کراچی میں گرین بیلٹ پر قائم گھروں سمیت تمام تعمیرات گرائی جائیں، سپریم کورٹ کا حکم جاری

قومی آواز،
قومی نیوز،18جون،2021
سپریم کورٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ کراچی کی بیلٹ پر قائم تمام تعمیرات بشمول گھروں کے مسمار کی جا ئیں۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔
چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں قائم بنچ نے حکم جاری کیا ہے کہ پی ای سی ایچ ایس کی گرین بیلٹ پر قائم تمام تعمیرات بشمول گھروں کے مسمار کر دی جائیں۔اس مقصد کے لئے متعلقہ حکام کو دو ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔اس سے قبل شہریوں نے علاقے میں بننے والے کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن کے گرین بیلٹ پر قائم ہونے کے خلاف دائر کی تھی جس پر کورٹ نے مذکورہ آرڈر جاری کر دیا۔


متعلقہ خبریں