کراچی کودھابیجی سے پانی فراہم کرنے والی لائن پھٹ گئی

March 09, 2017
قومی آواز ۔ کراچی ۔کراچی کو پانی فراہم کرنے والی لائن پھٹ گئی۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پربجلی کا کوئی تعطل نہیں۔

ترجمان واٹربورڈ کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر اچانک شٹ ڈاؤن سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی لائن نمبر5 پھٹ گئی۔متاثرہ لائن سے پانی کی فراہمی بند کرکے متبادل لائنوں سے فراہمی آب جاری ہے۔بجلی معطل ہونے سے 14لاکھ گیلن پانی فراہم نہیں کیا ۔

دوسری طرف ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہےکے الیکٹرک کی جانب سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پربجلی کا کوئی تعطل نہیں۔ واٹربورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشن لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں۔


متعلقہ خبریں