کراچی کے تاجر تنگ آمد بجنگ آمد، پنجاب کے ٹرانسپورٹرز کا گاڑیاں چلانے سے انکار

قومی آواز :کراچی،
کینیڈین نیوز17 مئی ، 2020،
دو مہینے سے کبھی سخت کبھی نرم لاک ڈاﺅن کا شکار کراچی کے تاجروں نے تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق حکومت سندھ کو کہ دیا ہے کہ چاہے کچھ ہو جائے وہ اپنی دکانیں کھول لیں گے۔ اس سے قبل تاجروں کے وفد نے شیخ الحدیث مفتی نعیم سے جامعہ بنوریہ میں جا کر ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔
دوسری جانب پنجاب کے ٹرانسپورٹرز نے کہا ہے کہ وہ حکومت کے پیش کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کر سکتے لہذٰ ا وہ اپنی ٹرانسپورٹ نہیں کھولیں گے۔دریں اثناءتاجروں نے اپنے نقصانات اور کسمپرسی کی صورتحال کے پیش نظر جلداپنا کاروبار کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں