کرسمس کے دن سے پورے اونٹاریو میں لاک ڈاﺅن ہو گا ، سرکاری اعلامیہ جاری

 

قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز،21،دسمبر، 2020،
اونٹاریو حکومت کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ کرسمس کے دن سے پورے اونٹاریو میں لاک ڈاﺅن کیا جائے گا۔ اس لاک ڈاﺅن کے دوران تمام ریسٹورنٹس اور غیر ضروری اشیاءفروخت کرنے والی تمام خوردہ فروش دکانیں بند رہیں گی۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ لاک ڈاﺅن کا دورانیہ ہر علاقے کی صورتحال کے لحاظ سے مختلف ہو گا۔لاک ڈاﺅن مختلف طبی حلقوں اور میڈیکل پریکٹیشنرز کی اپیل پر لگایا گیا ہے۔ پریمر ڈگ فورڈ اس حوالے سے جلد اہم اقدامات کا اعلان کریں گے۔


متعلقہ خبریں