کرکٹر بابر اعظم کے خلا ف ہراسانی اور بلیک میلنگ کے ثبوت مل گئے، مقدمہ درج کیا جائے، عدالت کا حکم

قومی آواز :
اسپورٹس نیوز،18مارچ ، 2021،
قومی کرکٹر بابر اعظم کے خلا ف ثبوت ملنے کے بعد عدالت نے حکم جاری کیا ہے کہ ان کے خلاف حمیزا نامی خاتون کو ہراساں کرنے ، بلیک میل کرنے اور فون پر ڈرانے دھمکانے کا مقدمہ درج کیا جائے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔عدالت نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے اس معاملے کی تحقیقات کی تھی جس میں بابر اعظم قصور وار پائے گئے ہیں۔ تحقیقات کے دوران بابر اعظم کے علاوہ ان کی دو ساتھیوں مریم احمد اور سلیمی بی بی کو بھی عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا تاہم ابھی تک کسی ملزم نے بھی عدالت میں پیش ہونے کی زحمت نہیں کی ہے۔


متعلقہ خبریں