کل کا میچ اور 1992 کا ورلڈ کپ… کون کہتا ہے تاریخ اپنے آپ کو نہیں دھراتی

قومی آواز ٹورنٹو
27/6/2019
ناشر۔ ذوہیر عباس ۔
ماخوذ ۔ حسن علی کی فیس بک وال سے

کل کا میچ جو پاکستان نے نیوزیلینڈ کے خلاف کھیلا اس میں اور بیانوے کے ورلڈ کپ میں حیرت انگیز مماثلت دیکھنے کو ملی
آئیے ذرہ دیکھیں

1992 2019
Lost. Lost
Won. Won
Rain. Rain
Lost. Lost
Lost. Lost
Won. Won
Won. Won

بیانوے کے ورلڈ کپ میں بھی نیوزیلینڈ چھ میچوں میں ناقابل شکست رہی تھی اور ساتویں میچ میں اسے پاکستان سے شکست کھانی پڑی تھی جس طرح کل چھ میچ جیتنے کے بعد ساتواں میچ نیوزیلینڈ نے پاکستان سے ہارا ۔

اس دن بھی نیوزیلینڈ نے پہلے بیٹنگ کی تھی کل بھی پہلے کی

اور اس دن بھی بدھ کا دن تھا کل بھی بدھ کا دن تھا !!

علی عباس چلالپوری اپنے کتاب “عام فکری مغالتے” میں کہتے ہیں تاریخ اپنے آپ کو نہیں دھراتی لیکن یہاں تو تاریخ نے کیا خوب خود کو دھرایا ہے

الکیمسٹ ناول میں پائلو کوئلو نے علامتوں کی زبان سمجھانے کی کوشش کی ہے جس سے آپ بغیر کہے سنے قدرت کا اشارہ سمجھ سکتے ہیں
پائلو کوئلو جی! یہ علامتیں کیا کہنا چاہتی ہیں
کیا جیت پاکستان کی ہوگی کیا یہ ورلڈ کپ بیانوے کے جیسا ہوگا کیا ٹرافی پاکستان آئے گی
چلیں انتظار کرتے ہیں
دیکھتے ہیں چلالپوری صاحب درست ثابت ہوتے ہیں یا نہیں


متعلقہ خبریں