کمیونٹی کی بات پر توجہ دیں،متاثرہ سکول ٹیچر کی فیملی

قومی آواز ۔ نامہ نگارلالوچی سکول شوٹنگ :لالوچی: لالوچی سکول شوٹنگ واقعہ میں متاثرہ سکول ٹیچر کی فیمل کاکہنا ہے کہ معاملے کی نزاکت کوسمجھتے ہوئے کمیونٹی کی بات پر توجہ دینی چاہئے۔ واضح رہے کہ اس واقعہ میں سکول ٹیچر ایڈم ووڈ مارے گئے ہیں۔ ان کی فیملی کاکہنا ہے کہ حکومت کو کمیونٹی کی بات پر غور کرنا چاہئے اور معاملے کا حل تلاش کرنا چاہئے تاکہ دوبارہ اےسے واقعات رونما نہ ہوں۔ ایڈم نے ستمبرمیںجونیئر اور سنیئر کلاسز میں ٹیچنگ شروع کی تھی۔ان کی فیملی کا کہنا ہے کہ قائدین کومستقبل میں ایسے واقعات کاسد باب کرنا چاہئے تاکہ کسی کی جان نہ جائے۔ان کی فیملی کاکہنا ہے کہ کسی پر الزام تراشی کی بجائے مسئلے کوحل کریں تاکہ ایسے واقعات رونما ہی نہ ہوں۔اس بارے میں رالف گوڈالے کاکہنا ہے کہ وفاقی حکومت مسئلے کاحل چاہتی ہے اور اس پر غور کررہی ہے۔واضح رہے کہ چرچ کے باہر مارے جانے والوںکو ٹربیوٹ پیش کرنے کے لئے پھول رکھے گئے تھے اور لوگ ایک دوسرے کی دلجوئی کررہے تھے۔